عینی طاہرہ 29

ایک بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں ،پرستاروںکیلئے سرپرائز ہوگا’ عینی طاہرہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ ایک بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں جو میرے پرستاروںکے لئے ایک سرپرائز ثابت ہوگا، جو بھی کام کیا ہے بھرپور لگن سے کیا اورپھر خدا کی ذات نے اس کے مثبت نتائج بھی دئیے ۔

ایک انٹرو یو میں گلوکارہ نے کہا کہ عزت اور ذلت خدا کی ذات کے ہاتھ میںہے ، میںہمیشہ مثبت سوچتی ہوں اور اس ذات نے مجھے کبھی مایوس نہیںکیا ۔ انہوںنے کہاکہ خوشی اور غم ، اچھا اور برا وقت یہ زندگی کا لازمی جزو ہیں لیکن انسان کو ہر حال میں اپنے رب کا شکر ادا کرناچاہیے کیونکہ شکر گزار بندہ اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ایک بڑے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں اور یہ میرے پرستاروں کے لئے ایک سرپرائز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں