سرباز خان 145

ایک اور پاکستانی کلائمبر نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایک اور پاکستانی کلائمبر نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی۔سرباز خان نے 8848ـM چوٹی گزشتہ روز سر کی، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے 32سالہ سرباز خان پروفیشنل کلائمبر ہیں جنھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2016میں کیا تھا۔

سرباز خان پاکستان کی طرف سے پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے نذیر صابر اور پہلی ہی بار کے ٹی کو سر کرنے والے انشرف امان کو اپنا ہیرو تسلیم کرتے ہیں۔سرباز خان کے ٹو، نانگا پربت، مناسلو، انمپورنا جیسی چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں