ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری۔سیکرٹری ایکسائز نے لیٹر جاری کردیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے 2 اکتوبر 2020 کے احکامات واپس لے لئے ہیں جن کے تحت او پی ایس پرموشن پرکام کرنے والے ملازمین کو ریورٹ کردیا گیا تھا۔
صوبائی سیکرٹری کے ان احکامات سے او پی ایس بنیادوں پر کا م کرنے والے سینکڑوں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
2 اکتوبر ے احکامات کے نتیجے میں سینکڑوں ملازمین انسپکٹر سے کلر ک اور کلر ک سے کانسٹیبل بنا دیئے گئے تھے۔

تاہم لیٹر میں کہا گیا ہے کہ او پی ایس بنیادوں پر ترقی کے لئے سنیارٹی کو مد نظر رکھا جائیگا۔نیز اینٹی کرپشن اور نیب وغیرہ کو مطلوب ملازمین کو ترقی نہیں دی جائیگی۔

لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 3 ماہ ہے اندر ہر صورت ڈی پی سی کا انعقاد کیا جائے۔