ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو مشکلات کا سامنا ، اپوائنٹمنٹ سسٹم میں نقب لگ گئی

لاہور(نیو زرپورٹر)

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو مشکلات کا سامنا ، اپوائنٹمنٹ سسٹم میں نقب لگ گئی ۔ایجنٹوں کی بڑی تعداد افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگی۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر صوبے کے بڑے شہروں میں ،رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی جیسے امور نمٹانے کے لیے تین جون 2020سے اپوانٹمنٹ سسٹم متعارف کروارکھا ہے۔جس کے تحت شہری گھروں میں بیٹھے ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اپوائنٹمنٹ حاصل کرتے ہیں اور مقررہ وقت پر دفتر آکر اپنا کام کرواتے ہیں۔

تاہم ڈیپارٹمنٹ کے اس کام سے محکمہ سے وابستہ بہت سے افراد اور خصوصا ایجنٹ پریشا ن ہیں ۔جن کا روزگار گاڑیوں کی ٹرانسفر و ٹرانزکشن جیسے کاموں کے مرہون منت ہے۔کیونکہ ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ گاڑی کے اونر یا اس کے مقرکردہ نمائندے کو ہی مل سکتی ہے۔

البتہ بتایا گیا ہے کہ محکمے کے اپوائنٹمنٹ سسٹم میں نقب لگ چکی ہے۔ بعض ایجنٹ ڈیپارٹنمنٹ کے اہلکاروں سے ملکی بھگت کرکے روزانہ کی بنیاد پر اپنے کام نکلوارہے ہیں۔اور دیگر ایجنٹوں اور شہریوں کے برعکس گاڑیوں کی ٹرانزکشن ،رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی جیسے کام کروارہے ہیں۔اور سپیڈ منی کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرنے میں مصروف ہیں۔جبکہ دیگر ایجنٹوں اور عام شہریوں کو اپوائنٹمنٹ کے لیے کئی کئی ہفتے اور ماہ کا وقت دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر موٹرز قمرالحسن سجاد کی پوری کوشش ہے کہ ایسے ایجنٹوں کا قلعہ قمعہ کیا جاسکے جو ناجائز ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں کی حق تلفی کررہے ہیں۔اور اسی سلسلے میں انہوں نے چند روز قبل محکمے کے بعض اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا بھی دیا تھا۔
تاہم ڈائریکٹر موٹرز کے کاوشوں کے باوجود بعض ایجنٹ جن میں احمد، عدیل احمد، توقیر، زوہیب، نعمان، محمد روف ،شہزاد،محبوب، حیات،زاہد ،اسلم،افتخار اورذولفقار وغیرہ نے موٹر برانچ میں اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔اور روزانہ کی بنیاد پر کئی گاڑیوں کی ٹرانزکشن ،رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کرواتے نظرآتے ہیں۔
ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمے کے بعض ڈیٹا پروسیسر اور پروگرامر رشوت کے عوض ایسے ایجنٹوں کی معاونت کرتے ہیں۔اور انہیں آنے والے دنوں میں شارٹ ڈیٹس دے کر گھر کے بھیدی کا کردار اداکررہے ہیں۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ بعض ای ٹی اوز بھی اپوائنٹمنٹ سسٹم کو ناپسند کرتے ہیں اور دوست احباب کے لئے اہلکاروں پر اپوائنٹمنٹ کے بغیر کام کرنے کے کئے زور دیتے نظر آتے ہیں