رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
روا مالی سال کے اختتام پر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کے شعبہ ایکسائز کو افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بدترین متوقع خسارے کا سامنا روا مالی سال میں شعبہ ایکسائز کی وینڈ شاپس کی مد میں 1 ارب 78 کروڑ کا ٹارگٹ پورا کرنا تھا جبکہ اب تک 1ارب 7کروڑ روپے ہی حاصل کیے جا سکے ہیں 70 کروڑ خسارے کا سامنا متوقع ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز میں وینڈ شاپس کی مد میں روا مالی سال میں حکومت پنجاب کی طرف سے 1ارب 78 کروڑ کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا،

مگر محکمے کے افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے مالی سال کے اختتام پر اب تک صرف 1ارب 7کروڑ روپے ہی حاصل ہو سکے ہیں اور محکمے کو اس مد میں 70کڑور کے خسارے کا سامنا ہے جو کہ 30 جون تک حاصل ہونا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔
دوسری طرف اس ضمن میں افسران کی خاموشی بھی معنی خیز ہے






