ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 467

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ملتان میں تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آ گیا

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان میں گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کے حوالے سے تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ بے نقاب ہو گیا ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

موٹر برانچ ملتان میں ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی مبینہ طورپر جعلی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
یہ فراڈ 3 جون 2020 سے ستمبر کےدوران ملتان موٹر برانچ میں کیا گیا۔زرائر کے مطابق ایکسائز اہلکاروں نے لاک ڈاون کے دوران 270 سے زائد گاڑیوں کی ان فیڈ ڈیٹا کے خلاف مبینہ جعلی فیڈنگ کی۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
اور پرانی گاڑیوں کی مینوئل فیڈنگ کو کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے ان پر پرانی گاڑیوں کی بجائے نئی گاڑیوں کے کوائف درج کر دیئے گئے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
یہی نہیں بلکہ پرانی گاڑیوں کی ریکارڈر میں پڑی اصل فائلیں بھی جعلساز مافیا کو بھاری رقوم کے عوض بیچ دی گئیں۔

زرائع کے مطابق جعلسازوں نے ملتان موٹر برانچ میں صرف ان فیڈڈیٹا پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک سو سے زائد گاڑیوں کی انجن پاور میں تبدیلیاں بھی کر دی ہیں۔اور بڑے انجن کی گاڑی کو ریکارڈ میں چھوٹی گاڑی میں تبدیل کیا گیا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
جبکہ انجن تبدیلی سے ٹوکن ٹیکس اور دیگر فیسوں کی مد میں خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

علاوہ ازیں ملتان موٹر برانچ میںمافیا نے ایک اور واردات میں 2 سو سے زائد گاڑیوں کی کلاسز تبدیل کر دیں۔اورگاڑی کی کلاس اور لیڈن ویٹ تبدیل کرکے بھاری ٹیکس اور فیسیں بچائی گئیں۔

زرائع کے مطابق جونئیر کلرک زوار احمد انسپکٹر علی عباس اور دیگر نے لاک ڈاون کے دوران فراڈ سے کروڑوں روپے کمائے۔

البتہ ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان عبداللہ خان کا کہناہے کہ کلرک زوار اغمد اور انسپکٹر علی عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اور انہیں معطل کرکے انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں