رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رضوان اکرم شیروانی اور ڈائیریکٹر ایکسائز فیصل آباد کی ہدایات پر ایکسائز برانچ فیصل آباد نے تھانہ ملت ٹاون کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب پکڑی لی۔

تفصیلات کے مطابق ای ٹی او ایکسائزفیصل آباد محمد شاہد عطا کی سربراہی میں انسپکٹر ضراراحمد، حصرون ایرک اور محمد جاوید، ارسلان شہزاد، جنید عادل، منیب اختر نے تھانہ ملت ٹاون کی حدود میں چھاپہ مارتے ہوئے کرامت علی کو 252 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی پر ڈی جی ایکسائز نے چھاپہ مار ٹیم کو سراہا ہے






