فیل شدہ انسپکٹروں

ایکسائز راولپنڈی میں فیل شدہ انسپکٹروں کی فہرست تیار۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ میں محکمانہ امتحان میں فیل ہونے کے باوجود OPS بنیادوں پر انسپکٹر بنائے جانے والے جونئیر کلرکوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈائیریکٹوریٹ راولپنڈی کے سابق ڈائیریکٹر نے دوران تعیناتی محکمانہ امتحان میں فیل ہونے والے جونئیر کلرک عمران شیر اکبر، عبدالحمید، محمد عمران ، اٹک سے محمد حمزہ اور دیگر کو OPS بنیادوں پر انسپکٹر تعینات کردیا۔
 فیل شدہ انسپکٹروں
حالانکہ سابق سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ وجیہ اللہ کندی نے ہدایات جاری کی تھیں کہ فیل شدہ کلرکوں کو OPS انسپکٹر تعینات نہ کیا جائے۔اور صرف ایسے جونئیر کلرک ہی OPS انسپکٹر تعینات کیئے جاسکتے ہیں جو پرموشن کے لئے اہلیت پر پورا اترتے ہوں۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم جو کے ایک ایماندار افسر قرار دیئے جاتے ہیں نے ایسے جونئیر کلرکوں کی فہرست تیار کرلی ہے جو فیل ہونے کے باوجود انسپکٹر تعینات کیئے گئے ہیں۔

عمران اسلم کا کہنا ہے کہ مقرر کردہ تعداد سے زائد انسپکٹر واپس جونئیر کلرک بنا دیئے جائینگے ان کا کہنا تھا فیل ہونے والے اور موسٹ جونئیر او پی ایس انسپکٹروں کی فہرست تیار کرلی گئی یے اور انہیں revert کر دیا جائیگا۔