لاہور :-شہباز اکمل جندران
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی غفلت شہریوں کو جان کے لالے پڑ گئے.صوبے بھر کے ہوٹلوں میں پرمٹ رومز میں کام کرنے والے اہلکاروں کے کووڈ ٹیسٹ اورایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے شراب کی فروخت شروع کردی.
پنجاب حکومت نے23 مارچ کو صوبے میں لاک ڈاون کے ساتھ ہی ایل ٹو کے لائسنس ہولڈر ہوٹلز کوشراب کی فروخت بند کرنے کا حکم بھی جاری کردیاتھاجس کے بعد قیام پاکستان کے بعد پنجاب میں پہلی بار سرکاری سطح پر شراب کی فروخت بند ہوگئی.
البتہ 25جون کوایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے تمام بڑے ہوٹلوں پی سی لاہور ، آواری لاہور، ہاسپیٹلٹی ان لاہور،ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور ، فلیش مین راولپنڈی، پر ل کانٹینٹل راولپنڈی ، پی سی بھوربن ،رمادا ملتان اور سرینا ہوٹل فیصل آباد کو شراب کی فروخت کی اجازت دیدی ہے.جس کے تحت ان ہوٹلوں میں غیر مسلم پرمٹ ہولڈروں اور غیر مسلم غیر ملکیوں کو پرمٹ کی بنیاد پر شراب کی فروخت شروع کردی ہے.
تاہم اس کے لیے پرمٹ رومز کے سٹاف اور خریدار پرمٹ ہولڈرز کے لیے ایس او پیرز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے .
لیکن پہلے ہی دن لاہور کے تمام ہوٹلوں پی سی و ہاسپیٹلٹی ان خصوصا” اور آواری و ایمبیسڈر ہوٹل میں عموما” ایس او پیز کی خلاف ورزی عروج پر نظرآئیں.پرمٹ روم کے سٹاف اور خریدار پرمٹ ہولڈرز کی اکثریت نے ماسک پہن رکھے تھے نہ ہی ہاتھوں پر گلوز تھے.اکٍثر خریداروں کا ٹمپریچر چیک کیا گیا نہ ہی ان کے ہاتھ سینیٹائز کئے گئے.جبکہ جسمانی فاصلہ بھی برقرار نہ رکھا گیا.
لیکن سب سے تشویشناک امریہ تھا کہ ا یکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرمٹ رومز کے سٹاف کے کورونا وائرس (کووڈ-19)کے پیشگی ٹیسٹ کروائے نہ ہی ہوٹلز انتظامیہ کو ایسا کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں.جس سے نہ صرف پرمٹ رومز کا سٹاف بلکہ روزانہ شراب خریدنے والے ہزاروں پرمٹ ہولڈرز کی زندگیاں رسک پر ہیں.
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ملتان عبداللہ خان، ڈائریکٹر فیصل آباد احمد سعید اور ای ٹی ایکسائز لاہور فیصل شہزاد نے تسلیم کیا کہ پرمٹ رومز کے سٹاف کے کووڈ 19کے ٹیسٹ نہیں کروائے گئے البتہ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹلز انتظامیہ کو اس حوالہے سے جلد ہی ہدایات جاری کردی جائینگی.
تاہم ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی رانا اورنگزیب کاکہناتھا انہوں نے راولپنڈی میں تمام ہوٹلز کی انتظامیہ کو باررومز کے سٹاف کے پیشگی کوڈ 19ٹیسٹوں کے پہلے ہی ہدایات جاری کردی تھیں.اور ان کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں.