ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ 414

ایکسائز انسپکٹر ،سائرن چوری کرتا پکڑا گیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی میں تعینات انسپکٹر خالد بشیر محکمے کی اپنی ہی گاڑی سے روٹیٹنگ لائٹ/سائرن چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
ریجن سی لاہور کے کئیر ٹیکر و کیشئیر ندیم احمد بٹ نے تھانہ مزنگ میں انسپکٹر خالد بشیر کے خلاف درخواست دیتے ہوئے تحریری طورپر موقف اختیار کیا کہ اس نے خالد بشیر کو گاڑی نمبر
LEG-10-555
سے سائرن اتارنے سے منع کیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کرنے لگا اور زبردستی سائرن اتار کرلے گیا۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
کئیر ٹیکر محمد ندیم بٹ نے ایکسائز انسپکٹر خالد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ مزنگ میں درخواست دائر کردی ہے۔تاہم پولیس نے سردست مقدمہ درج نہیں کیا۔

اس سے دو روز قبل تھانہ دینہ ضلع جہلم کی پولیس نے ایکسائز انسپکٹر جنید رزاق سے 25 پیکٹ چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں