ہیروئین

ایکسائزراولپنڈی کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین پکڑ لی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو ہیروئین پکڑ لی۔

تھانہ مندرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہان شہید کو ایک کلو ہیروئین سمیت پکڑ لیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر راولپنڈی منظر خالد کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ملک فیاض بابر، انسپکٹر احتشام الحق و دیگر پر مشتمل ٹیم نے راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کے علاقے میں دوران ناکہ ملزم شاہان شہید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو ہیروئین برآمد کی اور ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔