ہیرو حارث رؤف

ایڈیلیڈ میچ کے ہیرو حارث رؤف کی سالگرہ منائی گئی

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میچ کے ہیرو حارث رؤف 31 برس کے ہوگئے۔آسٹریلیا سے میچ میں 9 وکٹ سے فتح کے بعد حارث رؤف کی سالگرہ کی تقریب ہوٹل میں سجائی گئی۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ ارکان نے شرکت کی، حارث رؤف نے کیک کاٹا۔کامران غلام اور نسیم شاہ نے فاسٹ بولر کو گلے لگاکر مبارک باد دی جبکہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے حارث رؤف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حارث رؤف نے اپنی سالگرہ کا کیک ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ ارکان کو کھلایا۔