اجلاس 142

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ٹریفک حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے حادثات کی وجوہات، ذمہ دار عناصر اور روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد سلیم چشتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،

انہوں نے ہدایت کی کہ اوور اسپیڈنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، اوور لوڈنگ، ون ویلنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، اجلاس میں ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ حادثات کے پوائنٹس کی نشاندہی کر کے فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں، آگاہی مہمات کو مؤثر بنایا جائے اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ غفلت یا لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں