ایچ ای سی 195

ایچ ای سی کے نئی انٹری ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب یونیورسٹی کا25 اگست کو اکیڈیمک کونسل کا اجلاس طلب

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس کی سطح پر داخلوں کیلئے ایچ ای سی کے نئی انٹری ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب یونیورسٹی نے 25 اگست کو اکیڈیمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔اکیڈیمک کونسل میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور انڈرگریڈ سطح پر داخلوں کی پالیسی زیر بحث آئے گی۔

اکیڈیمک کونسل میں بی ایس کی سطح ہر داخلوں کے لئے ایچ ای سی کی انٹری ٹیسٹ پالیسی بھی زیر بحث آئے گی.اکیڈیمک کونسل میں نئے شعبہ جات کے نئے تعلیمی پروگرامز بھی منظور کئے جائیں گے۔تعلیمی حلقوں میں ایچ ای سی کی نئی ایڈمیشن پالیسی کو ریونیو جنریشن اور طلبا پر اضافی بوجھ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں