لندن ( رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹامر کی حکومت کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جب وزیر اعظم کے دفتر کے میڈیا انچارج ٹم ایلن نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ استعفی ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مینڈلسن اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے درمیان تعلقات کے اسکینڈل کی زد میں ہے۔
ٹم ایلن نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ انہوں نے ڈائوننگ اسٹریٹ میں نئی ٹیم کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے کے لیے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ۔ یہ استعفا وزیر اعظم کے چیف آف اسٹاف مورگن میکسونی کے استعفے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد سامنے آیا ۔









