شہبازشریف 161

این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی منظوری پر بہت خوشی ہوئی ، شہبازشریف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی منظوری کی خبر سن پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں انہوں نے کہا سرفہرست سیاسی حریفوں کے درمیان ووٹوں کے انتہائی کم فرق کی وجہ سے شفافیت کی خاطر یہ فیصلہ ہوا۔ یقینا ووٹ کی ساکھ ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں