اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ این ایل سی ترکی اور آذربائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نیشنل لاجسٹکس سیل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ این ایل سی ترکی اور آزر بائیجان کیلئے ٹی آئی آر آپریشنز شروع کررہا ہے، ٹرک کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کہ وزارت تجارت کی سلک روٹ ریکنکٹ پالیسی کے تحت ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داد نے مزید کہا ہے کہ بہت سے نجی کمپنیاں ٹی آئی آر کی اجازت کیلئے رابطہ کررہی ہیں جنہیں حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کراوئی ہے، اس اہم قدم سے سرمایہ کاری کو ترغیب اور لاجسٹکس کمپنیوں کیلئے مواقع میسر ہوں گے۔









