اینڈی فلاور 135

اینڈی فلاور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔میڈیا رپو ٹ ٹکے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اینڈی فلاور کو کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔اینڈی فلاور نے افغانستان ٹیم کے سیکیور ببل کو جوائن کر لیا ، افغان ٹیم 6 اکتوبر کو قطر پہنچی جہاں سے متحدہ عرب امارات جائے گی۔

چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اینڈی فلاور کے تجربے کا ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ ہمارے متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف فرنچائز میں کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اینڈی فلاور 2009ء سے 2014ء تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں