اینٹی کرپشن فیصل آباد

اینٹی کرپشن فیصل آباد کے دبنگ سرکل آفسر کا بڑا ایکشن

جعفر بن یار

اینٹی کرپشن فیصل آباد کے سرکل افسر محمد ناصر چھٹہ کو
محکمہ انہار میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔۔جس پر واقعہ کی انکوائری شروع کی گی۔۔
اینٹی کرپشن فیصل آباد
انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ہیڈ کلرک کو گرفتار کر لیا۔۔۔
اینٹی کرپشن فیصل آباد
معلوم ہوا ہے کہ
ملزم طاہر محمود نے بیلداروں کی جعلی بھرتیوں کے ذریعے 60لاکھ روپے کی کرپشن کی ۔۔جبکہ ایک دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن نے اپنے ہی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔

رپورٹنگ نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ محکمہ انہار فیصل آباد کے ہیڈ کلرک طاہر محمود نے بیلداروں کی جعلی بھرتیاں کیں اور قومی خزانہ کو60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔۔۔
اینٹی کرپشن فیصل آباد
ملزم طاہر محمود نے 10سال قبل ضلع شیخوپورہ کو رولز کے خلاف فلڈ زون ظاہر کرکے 15 بیلدار بھرتی کروائے۔ بیلداروں کو 80دن کیلئے بھرتی کیا گیا لیکن ملزم جعلسازی سے 10سال تک انکی تنخواہ حاصل کرتا رہا۔

ملزم نے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں وصول کرکے 60 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن فیصل آباد محمد ناصر چھٹہ نے ملزم طاہر محمود کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا۔
اینٹی کرپشن فیصل آباد
ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ 22/08 درج ہے۔

ایک اور کیس میں اینٹی کرپشن نے اپنے محکمہ میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو بھی گرفتار کرلیا پولیس کانسٹیبل غلام عباس اینٹی کرپشن فیصل آباد میں تعینات تھا جسے مقدمہ 22/11 میں رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے درخواست گزار نصیر احمد سے 10ہزار بطور رشوت وصول کئے جبکہ مزید 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالت سے ملزم غلام عباس کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔