اینٹی کرپشن 512

اینٹی کرپشن راولپنڈی کا ایکسائز آفس میں چھاپہ۔ایک اہلکارگرفتار

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی کی ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں چھاپہ مارتے ہوئے ایک اہلکارکوگرفتار کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پروفیشنل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے کانسٹیبل بشارت کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد کانسٹیبل کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اور کانسٹیبل بشارت کےپس پشت کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں