لاہور ہائی کورٹ 20

”اینٹی ریپ ایکٹ”کیس 24فروری کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت 24فروری کو مقرر کر دی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچملزم واجد علی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہیں۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز اور پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ پیش ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان سمیت دیگر پولیس افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں