پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ 323

ایم ڈی،پی سی ٹی بی، چہیتوں کی خاطر ادارے کے ہی خلاف چلنے لگے

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینجنگ ڈائیریکٹر فاروق منظور نے منظور نظر افراد کو نوازتے ہوئے جونئیرز کو سینئیر عہدوں پر تعینات کر رکھا ہے اور خالی عہدوں پر اہل افسران کی تعیناتی کے لیئے ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرنے میں کبھی بھی زیادہ دلچسپی نہیں ظاہر نہیں کی۔
نوکری

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں ڈائیریکٹر پروٹیکشن کا عہدے ایک سال سے بھی زائد عرصے سے خالی ہے جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اختر بٹ کو
قائمقام ڈائریکٹر پروڈکشن تعینات کیا گیا ہے۔ اور ان سے ہر طرح کے جائز و ناجائز کام لیے جارہے ہیں۔جبکہ اختربٹ ڈائیریکٹر کے عہدے پر ٹکے رہنے کے لئے ایم ڈی سمیت دیگر کی ہر بات بلا کم و کاست مانتے چلے آرہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور ریگولر ڈائیریکٹر پروڈکشن کی تعیناتی کے حق میں نہیں ہیں۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ک
اسی طرح بورڈ کے ڈائیریکٹر فنانس کا عہدہ بھی ایک سال سے زائد عرصے سے خالی ہے جہاں سیکرٹری BOG عبدالرزاق کو تعینات کیا گیا ہے۔جو دو عہدوں کی وجہ سے اپنے کام کو متاثر کررہے ہیں اور ان کی توجہDivert رہتی ہے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ک

جبکہ بورڈ کے چیف آڈٹ افسر کے ایک سال سے زائد عرصے سے خالی عہدے پر ریسرچ افسر ابو بکر کو تعینات کیا گیا ہے جو آڈٹ کے حوالے سے کچھ نہیں جانتے اور اسی وجہ سے انہیں اس اہم اور حساس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ کسی فائل پر آبجیکشن نہ لگا پائیں۔

جبکہ ڈائریکٹر کریکولم کا اضافی چارج ایڈیشنل ڈائیریکٹر عامر ریاض کو دیا گیا ہے جو کسی حد تک عہدے کو Justify کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں