لاہور (رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اپنی رکنیت معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت انہوں نے کورم کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز چار اور پانچ کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کی رکنیت پندرہ اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔
امتیاز محمود شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور ان کی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔









