رپورٹنگ آن لائن۔
شہری اعتصام احمد نے نقص کی حامل ایم جی(ایچ ایس) جوبل
ایڈیشن گاڑی دینے پر کمپنی کے خلاف لاہور کی صارف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔جس پر عدالت کے پریذائیڈنگ افسر نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر، جی ایم اورسیلز مینجر کو 18 اکتوبر کے لئے طلب کر لیا ہے۔

اعتصام احمدنے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نےگاڑی کے لئے 54لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیئے لیکن گاڑی ایک سال سے بھی زائد عرصے کے بعد 16 مارچ 2021 کو دی گئی۔اور دیکھنے پر پتا چلا کہ گاڑی کی ونڈ سکرین سکریچ کی حامل ہے۔جس سے اسے گاڑی چلاتے ہوئے دشواری ہوتی تھی۔

کمپنی سے رابطہ کرنے پر اسے ونڈشیلڈ تبدیل کرنے کی آفر دی گئی جسے صارف نے قبول نہ کیا۔اور عدالت نےسے رجوع کرتے ہوئے 54 لاکھ 80 ہزار روپے واپس کرنے، 50 لاکھ روپے کاروبار میں نقصان کی مد میں 50 لاکھ روپے کاروباری شہرت کو نقصان پہنچانے کی مد میں جبکہ ایک کروڑ روپے ذہنی کوفت، وقت کے ضیاع اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی مد میں ادا کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی۔









