ایما راڈو کانو 83

ایما راڈوکانو کا سنگاپور اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں سفر تمام

سنگاپور( رپورٹنگ آن لائن)برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈو کانو سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سپین کی 27 سالہ ٹینس سٹار کرسٹینا بکسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈو کانو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سنگاپور کے کالنگ ٹینس سنٹر میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کی 27 سالہ ٹینس سٹار کرسٹینا بکسا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو کو 7ـ5، 5ـ7 اور 5ـ7 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں