لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 49روپے فی کلو کمی کر دی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 576روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214روپے کمی کی گئی ہے۔49روپے کمی سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت229روپے ،گھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے میں فروخت ہوگا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔اوگرااتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دئیے گئے۔عرفان کھوکھربلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپی جی انڈسٹری کے ساتھ ایل این جی کی طرح برتا ئوکیا جائے تو گھر گھرمیں سوئی گیس سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔
جے جے وی ایل کی بندش سے حکومت کواربوں روپے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل کوچلایا جائے۔