اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے
سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی ۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت جج اعظم خان نے کی ۔
دور ان سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عظمیٰ عادل سمیت دیگر ملزمان نے کمرہ عدالت میں حاضریاں لگائیں ۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ضمنی ریفرنس کی تیاری آخری مراحل میں ہیں ۔ نیب تفتیشی افسر نے کہاہ کچھ نیا ریکارڈ ملا ہے
جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا نے کہاکہ ریفرنس مکمل کرنے کیلئے مزید تین سے چار ہفتے درکار ہونگے۔
جج احتساب عدالت نے کہاکہ جب ضمنی ریفرنس آئے گا تب ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاک
ہ دو سال تک نیب مختلف سوالات ہمیں دیتے رہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ ساڑھے چھ ماہ جیل میں رکھنے کے باوجود نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکا۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کہاکہ ہمارے ساتھ ایسا تماشا نہ لگایا جائے ۔ وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب تک نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا
تب تک سماعت ملتوی کی جائے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے
کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی ۔