کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے مستقبل میں ہیکنگ سے بچنے کیلئے سافٹ ویئرزخرید لیے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 30 کروڑ روپے کے سافٹ ویئرز ویب سائٹ کو ہیکرز سے بچانے کیلئے خریدے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سافٹ ویئر کی خریداری میں قومی خزانے کے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت کی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر کو نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دی تھی۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر 14 اگست 2021 کو ہیکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔