ایف بی آر

ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے2 تجاویززیرغور آئی ہیں، توسیع 15 دن یا ایک ماہ کیلئے کی جا سکتی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا حتمی اعلان نگران وزیرخزانہ کی منظوری سے ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبررکھی ہوئی ہے۔