ایف بی آر

ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہ ہونے پر 3ارب40کروڑ کے جرمانے کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کر دئیے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے 1600بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہ ہونے پر کئے گئے 3ارب40کروڑ روپے کے جرمانے کی وصولی کیلئے اقدامات تیز کر دئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیموں نے جرمانے کی رقم کی وصولی کیلئے مذکورہ ریٹیلرز کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں جنہیں منجمد کر کے ان سے جرمانے کی رقم وصول کی جائے گی ۔

مزید بتایاگیا ہے کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے او رنوٹسز کے باوجود سیلز کی مانیٹرنگ کے لئے متعارف کرائے گئے سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیلرز کے کاروبار کو سر بمہر کرنے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔