واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سابق چیف جیمز کومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
جیمز کومے نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ بیگناہ ہیں، عدالتی نظام پر بھرپور اعتماد ہے، محکمہ انصاف نے اِن کا دل توڑ دیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فردِ جرم کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جیمز کومے بدترین انسانوں میں سے ایک ہیں، امریکا میں انصاف ہو گیا، جیمز کومے کو اب اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا۔









