سابق چیئرمین نیب

ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نیب کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو طلب کیا ہے ،نیب کے لیگل کنسلٹنٹ احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں سابق نیب افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں اور دونوں افراد کو 11اور 12اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، دونوں افسران اب تک شامل انکوائری ہونے سے گریزاں ہیں۔