نیٹ بال چیمپئن شپ

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سیول (رپورٹنگ آن لائن)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویڑن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔پاکستان پلیٹ کپ ڈویڑن کا فائنل مالدیپ یا چائنیز ٹائپی کے خلاف جمعے کو کھیلے گا۔