دونیتھ ویلالاگے 11

ایشیا کپ’ والد کے انتقال کے بعد سری لنکن کرکٹر نے واپس ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے نے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔سری لنکا میڈیا کے مطابق دونیتھ ویلالاگے ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں آج بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دبئی میں پِچ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ویلالاگے کے کھیلنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ دونیتھ ویلالاگے کے والد کا 2 روز قبل کولمبو میں انتقال ہوگیا تھا، اس دوران سری لنکن کرکٹر ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کھیل رہے تھے۔دونیتھ ویلالاگے کو میچ کے بعد ان کے والد کے انتقال کی خبر دی گئی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر کولمبو روانہ ہوگئے تھے۔

دونیتھ ویلالاگے کا کہنا ہے کہ میرے والد کا خواب تھا کہ نیشنل کلر پہنوں اور کامیاب کرکٹر بنوں، میں اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بڑے اہم میچز ہیں میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کے لیے بہت کچھ کروں، ٹیم منیجمنٹ، ساتھی کھلاڑیوں اور کرکٹ فینز نے سپورٹ کیا جس سے مشکل وقت میں ہمت بندھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں