کرکٹ ٹیم 149

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے افغانستان کی ٹیم آج لاہور پہنچے گی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ایشیا کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم 28 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ 2023ء کے میچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں،لاہور میں ایشیا کپ کے میچز 3، 5 اور 6 ستمبر کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کھیلنے کے لیے نیپال کی کرکٹ ٹیم بھی 23 اگست کو کراچی پہنچ گئی تھی۔پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں