جوہانسبرگ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون کی اچانک ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ویٹرن اسپنر روی چندرن ایشون کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کے شاندار کیریئر پر انھیں مبارکباد کی ہے۔
اسٹار بیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں ایشون کی کامیابیوں پر انھیں سراہتے ہوئے لکھا کہ ‘ایشون آپ شاندار کیریئر پر مبارکباد کے مستحق ہیں’۔









