ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کے افواہیں تاحال ختم نہ ہوسکیں اور اسی دوران اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔یہ ویڈیو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی دبئی میں بنائی گئی، دونوں ماں بیٹی ایک ایوارڈز کی تقریب کے لیے متحدہ عرب امارات گئی ہوئی ہیں۔ویڈیو میں آرگنائزرز کی جانب سے ایشوریا اور ان کی بیٹی کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے جب کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے لیے گلدستہ بھی لایا۔
اس ویڈیو پر جہاں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں کئی مداحوں نے اس جانب توجہ مرکوز کروائی کہ ایشوریا نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو روایات میں شادی کی انگوٹھی کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اور وہ اس وقت تک نہیں اتاری جاتی جب تک شادی ختم نہ ہو جائے۔
اس سے قبل ابھیشیک بچن کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی، لیکن اداکار نے بعدازاں ان افواہوں کو رد بھی کردیا تھا البتہ اب تک ایشوریا رائے اس معاملے پر خاموش ہیں۔واضح رہے کہ ایشوریا کچھ عرصے سے طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ اداکار جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں، لیکن دونوں کے درمیان جولائی میں اس وقت علیحدگی کی افواہوں نے جنم لیا جب اداکارہ شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر ایک تقریب میں ریڈ کارپٹ پر نظر آئیں۔