لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مسیحی برادری کو ایسٹرکی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ پاکستان سب کا ہے اور سب کو برابر حقوق حاصل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔
ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔ ایسٹر پر سماجی فاصلوں سے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔