ملک محمد احمد خاں 52

ایسٹر خوشیوں، امید، محبت اور نئے عزم کا تہوار ہے’ ملک محمد احمد خاں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر خوشیوں، امید، محبت اور نئے عزم کا تہوار ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر ہمیں محبت، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، جو ایک مہذب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کی خدمات نہایت قابلِ قدر ہیں اور خصوصا صحت کے شعبے میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مسیحی برادری ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، جو ہم سب کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں بھائی چارے، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایسٹر کے اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ محبت، امن اور اتحاد کو فروغ دے کر ایک مضبوط اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں