احسن اقبال 251

ایسا بیان جس سے مخالفین کے بیانیہ کو تقویت ملے قطعا نواز شریف کا بیانیہ نہیں ہو سکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نون لیگ کے ہر مخلص کارکن کا فرض ہے کہ اسکی تنقید کا ہدف مخالفین ہوں

ایسی بیان بازی جس سے مخالفین کے بیانیہ کو تقویت ملے یا جس سے جماعت کے اندر انتشار کا تاثر ابھارا جائے قطعا نواز شریف کا بیانیہ نہیں ہو سکتا، ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ نون لیگ کا ہر لیڈر اور کارکن نواز شریف کا سپاہی ہے،ہم پہ سب کا احترام لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں