رافیل گروسی 16

ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن لیکن انتہائی مشکل ہے، ایٹمی توانائی ایجنسی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معائنہ کے عمل پر معاہدہ ممکن ہے لیکن انتہائی مشکل ہے۔

رافیل گروسی نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی اور امریکہ کی شمولیت والی جون کی جنگ کے بعد ایران واپس آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مجموعی طور پر ہر چیز کا معائنہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں سوائے ان مقامات کے جن پر بمباری کی گئی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران کے ساتھ کسی ایسے معاہدے تک پہنچنا جو بین الاقوامی ایجنسی کو مطمئن کرے، مکمل طور پر ممکن ہے لیکن بہت مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ کام کرنے اور ایک طرح کا مکالمہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ سچ ہے کہ یہ مثالی نہیں ہے، پیچیدہ ہے اور انتہائی مشکل ہے لیکن یہ موجود ہے۔ میرے خیال میں اس وقت بڑا مسئلہ یہ جاننا ہے کہ مستقبل کے لیے ان مراحل کا تعین کیسے کیا جائے ۔ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ کس چیز کی تصدیق کرنی ہے اور اسے کیسے کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں