برسلز (ر پورٹنگ آن لائن)یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں تاہم اگر مناسب وقت میں کوئی ڈیل طے نہ ہوئی تو یہ انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ذرائع نے بتایاکہ آسٹریائی دارالحکومت ویانا میں جاری ان مذاکرات میں جلدی ایک ڈیل طے پا جائے گی۔
تاہم اس تناظر میں وقت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک سفارت کار کے مطابق اگر مناسب وقت میں کوئی ڈیل طے نہ ہوئی تو یہ انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عالمی طاقتیں2015 میں طے پانے والی ایران کی عالمی جوہری ڈیل کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔