ٹرمپ 20

ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی،ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شاید انہوں نے ایرانی رہنماوں کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی سخت رویہ اپنا لیا، کیونکہ اب ان کے پاس بات کرنے کے لیے کوئی نہیں بچا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت ہے لیکن ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ایران پر حملے کے لیے انتہائی طاقتور غیر ایٹمی بم جسے مدر آف آل بمز کہا جاتا ہے،

استعمال کرنے سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایٹمی بم نہیں بلکہ انتہائی بڑا روایتی بم ہے۔صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کا امکان کم ہے تاہم انہوں نے اس مقف کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں