مائیک پومپیو 192

ایران کے اسلحہ حصول پر پابندیاں، جدوجہد جاری رکھیں گے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے زور دے کر کہا کہ ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے۔

ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیائوں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ ہم ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کریں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا ایران پر پابندیاں عاہد کرنے کے لئے اگلے ہفتے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا.

اور ان پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کی جوہری ہتھیاروں کے حصول سے متعلق امریکی موقف کے تائید کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں