44

ایران کی فضائی حدود خطرناک ہیں،یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا انتباہ

برسلز( رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بلاک کی رکن ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود میں پرواز کرنے کے حوالے سے خبردار کردیا اور ایرانی فضائی حدود کو خطرناک قرار دیا ہے۔

ممکنہ تنازع کے علاقوں کے بارے میں ایک بلیٹن میں ایجنسی نے ذکر کیا کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی موجودگی اور ان کے استعمال کا امکان موجود ہے۔ ریاست کی طرف سے غیر متوقع ردعمل کا بھی امکان ہے۔ تمام بلندیوں اور فلائٹ لیولز پر کام کرنے والی سویلین پروازوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جاری تنا اور امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کے امکان نے ایرانی فضائی دفاعی افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جس سے ایرانی فضائی حدود میں شناخت کی غلطیوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں