سلامتی کونسل 45

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک پیغام

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔

ایک بیان میں سعید ایروانی نے کہا کہ اپنی خود مختاری کا ہر صورت دفاع کریں گے، ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے، پر امن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے شہری مقامات کو نشانہ بنایا، ایران پر حملوں میں بچے اور شہری شہید ہوئے۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کو اس قسم کے واقعات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں