مسعود پزشکیان 53

ایران کا امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے انتباہ

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا۔ ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔ایرانی پارلیمنٹ نے بھی حق دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ایران اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ایرانی عوام کا ردعمل غیر متوقع ہوگا۔واضح رہے کہ گذشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر ایران کی جانب سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملے کی حمایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں