تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرتی ہے تو وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہ کرنے کے لیے اپنے موقف میں تبدیلی کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات یورپی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے اجلاس کے موقع پرکہی۔اس سے قبل تین یورپی ممالک نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک تجویز پیش کی تھی جس کی وجہ سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تہران پر تنقید کرتے ہوئے ایک قرارداد جاری کی تھی۔
یہ پروگرام مغربی طاقتوں میں تشویش پیدا کرتا ہے۔ عراقچی کے حوالے سے کہا کہ ہمارا فی الحال 60 فیصد کی سطح سے تجاوز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم نے فی الحال ایسا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ہم نے مسئلے حل تک پہنچنے کے لیے تعاون کا راستہ چنا ہے۔