جرمن وزیر خارجہ 135

ایران پر کیا جانے والا اعتماد بہت حد تک ضائع ہو چکا ہے، جرمن وزیر خارجہ

برلن (رپورٹنگ آن لائن )جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے تنازعے میں ایران نے خود پر کیا جانے والا اعتماد بہت حد تک ضائع کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یئربوک اس وقت امریکا کے اپنے اولین دورے پر ہیں۔

انہوں نے یہ بات امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد بدھ کی رات کہی۔ بیئربوک نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں تہران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی چاہتی ہیں تاہم اب اس ڈیل کو ناکامی سے بچانے کے لیے زیادہ وقت باقی نہیں بچا۔ اس جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ویانا میں ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں