سرگئی لاوروف 32

ایران پر پابندیاں غیر قانونی ہیں،روسی وزیرخارجہ

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن )روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران سے متعلق روسی قرارداد کے مسودے کو مسترد کرنا مغربی ممالک کی اشتعال انگیز پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران پر عائد کی گئی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مغرب کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں سفارت کاری کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں